19 Mar, 2024 | 9 Ramadan, 1445 AH

Charachter & Morals

June 04, 2021

اکابرین دیوبند کے مستند ترین دالافتاء کے فتاوی جات اور مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی کتاب "فتنہ مودودیت "،حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب کی کتاب "مودودی صاحب اکابر امت کی نظر میں "،مولانا منظور نعمانی صاحب کی تحریرات اور مندرجہ ذیل کتب " جماعت اسلامی کا دینی رخ "، "مودودی صاحب اور تخریب اسلام"، "فتاوی محمودیہ"اور دیگر کچھ تحریرات کتب کے مطالعہ کے بعد بندہ مودودی صاحب اور ان کی جماعت جماعت اسلامی کے بارے اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ: 1. ان کے عقائد اہلسنت و الجماعت کے خلاف ہیں ۔۔۔ 2.ایسے عقائد کے حامل شخص کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور انکو اپنے اختیار میں امام بنانا درست نہیں۔۔۔ 3.اور جماعت اسلامی میں شامل ہونا جائز نہیں۔۔۔ 4.مودودی صاحب کے نزدیک زکوۃ میں تملیک شرط نہیں ۔۔۔(مودودی صاحب اور تخریب اسلام ، از: مفتی رشید احمد لدھیانوی صاحب نور اللہ مرقدہ) : میرا سوال یہ ہے کہ 1.کیا اکابرین کی رائے مودودی صاحب اور ان کی جماعت، جماعت اسلامی کے بارے میں اب بھی وہی ہے یا اکابرین اس سے رجوع کر چکےہیں؟ 2.بیان کردہ تحریرات اور فتاوی جات قابل عمل ہیں ؟ 3.جو دیوبند مسلک کے افراد ان سے ناواقف ہوں ان تک محض ان کی اصلاح کی نیت سے یہ تحریرات و فتاوی جات پہنچانا درست ہیں کہ نہیں؟ 4.جماعت اسلامی سے منسلک افراد کو ان کی ذیلی فلاحی تنظیم کیلئے زکوۃ و فطرانہ دیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ (یہ سوال تعصب کی بنیاد پر نہیں بلکہ مسلک دیوبند کے اپنے ساتھیوں کی اصلاح کی نیت سے کیا گیا ہے جو مودودی صاحب کو دیوبند مسلک کا امام مانتے ہیں۔)?

تفصیل/مزیدمعلومات

April 01, 2021

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته، کیا فرماتے ہیں معزز علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس بات سے منع کیا کہ وہ اپنی پھوپھی کے گھر اس وقت میں جائے جب کہ پھوپھی کا شوہر گھر پر ہو، پھر بیوی ایک دن اپنی سہیلیوں کے ہمراہ اسی طرح جائے یعنی جبکہ پھوپھی کا شوہر گھر پر ہو، اور جانے کا مقصد صرف ملنا ملانا اور کھانا پینا ہو. بیوی یہ کہے کہ پھوپھا تو الگ کمرے میں رہتے ہیں، باہر نہیں آتے. شوہر کہے کہ پھوپھی کا گھر چھوٹا ہے صرف دو کمرے ہیں، وہاں جانے سے آواز کا پردہ ٹوٹتا ہے، اور نہ بھی ٹوٹے تو مجھے اتنی دیر اپکا بلا ضرورت نامحرم کے قریب رہنے سے غیرت آتی ہے، اور بیوی ہو بھی بالکل جوان العمر اور پھر تیار بھی ہو کر جائے. نیز پھوپھی کے گھر اور لڑکے بھی ہوں جن کی عمر بارہ سے لے کر چودہ سال تک ہے. اس صورت میں کیا بیوی کا عمل جائز ہے؟ کیا شوہر کا منع کرنا صحیح ہے، جبکہ وہ خود کبھی کبھی بیوی کو ملانے اپنے ہمراہ لے جاتا ہو؟ اگر شوہر کا منع کرنا بجا ہے اور وہ کافی عرصے سے بیوی کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہو مگر بیوی پروا نہ کرے تو شوہر کو کیا کرنا چاہئے؟ اگر شوہر کو اس بات سے تکلیف پہنچی اور اس نے بیوی کو زور سے ڈانٹا تو یہ بہتر ہے یا نہیں؟ آخری گزارش یہ کہ اس طرح کے معاملات جہاں شوہر کو غیرت آتی ہو اور پردے کی بات ہو تو نرمی اختیار کرنا بہتر ہے یا سختی؟ (اگر شوہر کا موقف ٹھیک ہو). جزاکم اللہ أحسن الجزاء?

تفصیل/مزیدمعلومات