Assalamwalaikum.. Mera naam Husnain Mahamood bamaqaam Bangalore, India. Mai Alhamdulillah India me Maulana Talha sahab Bhiwandi se bait huwa Hoon aur mamulaath ke iptidayi daur se guzar raha Hoon.. Mera sawaal Tableeghi jamat se hai.. Kya mujhe Jamath me jaana chahiye Ya Phir sirf mamulaath, Azkaar, Muraqaba, Tilawath karna chahiye.. Aaj kal Jamath ke iqtelaaf ki wajah se , Jaamath me waqt lagaane ke dauran, Bahut saari gheebath aur kadwi baaten sunney ko milarahi hai (Shura hazraath aur Nizamuddin hazraath ek dusre ki gheebath)..?
read more
یہ درودوسلام والا درودشریف زادالسعید میں حدیث مبارکہ نمبر 17 کا حصہ مبارک ھے - فضایل درودوسلام میں بھی ھے اللهم صل علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم سعایہ کے حوالہ سے خواب آنےسے کچھ دن پہلے دن کے وقت اللہ سے دعا کی تھی اللہ میری رھنمائی فرمائیں درودوسلام کونسا پڑھا کروں جو اللہ کے ہاں بہت مقبول ہو خواب میں زاعفرانی رنگ اور زیر زبر کی ساتھ میں نے اور میرے بیٹے محمد عبداللہ عاطف نے پڑھا 2 - خواب کی تعبیر کیا ھے 3 - کیا یہ درودشریف مستنعد حدیث مبارکہ سے صیح ثابت ھےاور یہ ظعیف حدیث مبارکہ تو نہیں 4 - کیا اسکو مستقل پڑھنا اور لوگوں کو پڑھنے کی دعوت دی جا سکتی ہے؟?
تفصیل/مزیدمعلومات
میڈیکل سٹور میں جو دوائیں بیچنے کے لئے رکھتے ہیں انکی زکوٰۃ کیسے ادا کریں. دوائی کی قیمت خرید کا اعتبار کیا جائے گا یا قیمت فروخت کا?
منافع کے لئے زمین خریدی ہے کیا مجھے زکوٰۃ دینا پڑے گی زمین کی قیمت خرید کا اعتبار کیا جائے گا یا قیمت فروخت کا?
السلام وعلیکم ورحمتہ میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہو کہ جہاں ہم نوکری کرتے ہیں وہاں اہل تشیع بھی ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں تو ان کے ساتھ کس حد تک ہمارے تعلقات ہونے چاہئیں،مثلا وہ کھانے کی دعوت دیں یا کچھ کھانے کا لے آئیں گھر سے تو کیا حکم ہے اسکے بارے میں۔ راہنمائی فرما دیں جزاکِ اللّٰہ خیرا?
*السلام عليكم وحمةاللّه و بركاته * وراثت کی تقسیم کے بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔ میت کی : دو بیٹیاں ہیں اور زندہ ہیں ایک بیوی ہیں اور زندہ ہیں اولاد نرینہ نہیں ہے مان اور باپ وفات پا چکے ہیں دادا،دادی،نانا،نانی کوئی زندہ نہی ہے میت کے ۴ بہن بھائی ہیں ( میت کو ملا کے ۵ ہوگئے ) ان میں سے اب صرف ایک بھائی اور ایک بہن زندہ ہیں ۔ سوال نمبر ۱: اب وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی ۔کیا میت کے بہن بھائیوں کا حصہ ہوگا ۔ اور کیا جو بھائی اور بہن وفات پا چکے ہیں ان کا اولاد کو بھی دینا ہوگا؟ سوال نمبر ۲: کل حصص کتنے ہوں گے اور ان کی تقسیم کس طرح ہوگی؟ سوال نمبر ۳: میت کا انتقال کوڈ ۱۹سے ہوا ہے- جس پر بہت خرچہ ہوا اور علاج کے لئے قرض لینا پڑھا- کیا یہ قرض میت کے مال سے ادا کی جائے گی ؟ اور اگر کی جائے گی تو کیا قرض کی ادائیگی کے بعد وراثت کی تقسیم ہوگی ؟ سوال نمبر ۴: میت کی وراثت میں ایک عدد چھوٹا سا سکول ہے جس کی آمدنی سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے اس کے علاوہ ان کا گھر ہے جس میں وہ رہتے ہیں کیا وراثت کی تقسیم کے لئے اسکول اور گھر کو بیچنا ہوگا ؟ جزاکم اللّہ خیرا?
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ عاجزہ کا سوال یہ ہے کہ دانت میں روٹ کنال کرنے کے بعد جو کیپ لگایا جاتا ہے کیا میت سے اس کیپ کو نکالنا ضروری ہے یا نہیں؟ اس کا حکم فرما دیجئے... جزاکم اللہ خیراً کثیرا?
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا ایام بیض کے روزے میں چھوٹے ہوۓ فرض روزے کی نیت کر کے رکھ سکتے ہیں؟ جزاکم اللہ خیرا?
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مغرب کی نفل نماز کے پڑھنے کے بجائے اگر اوابین کی نیت کر کے پڑھ لیں تو کیا یہ جائز ہوگا؟ اس لئے پوچھا ہے کیوں کہ یہ دونوں نوافل ہیں میں شامل ہیں۔ عاجزانہ گزارش ہے کہ اس کا تھوڑا بتا دیں جزاکم اللہ?
۔اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حیض کی حالت میں کوئی قرآنی آیات کیا پڑھ سکتے ہیں؟ مثلا: کوئی اگر سوتے ہوئے سورۃ الفاتحہ یا چار قُلْ پڑھنا ہو تو کیا پڑھ سکتے ہیں؟ جزاکم اللہ خیرا?