27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3262

December 27, 2023

دعوت اگر ایسے گھر سے آئی ہو جو سود اور لون لیے ہوں تو کیا ایسے لوگوں کی دعوت قبول کرنا درست ہے یا نہیں?

Answer #: 3262

الجواب حامدا ومصلیا

واضح رہے کہ قرض لینا جائز ہے ،لیکن اس قرض پر سود کی لین دین ناجائز ہے،اس لیے اگر کوئی شخص کسی سے سودی قرض کی رقم لیتا ہے تو قرض کی رقم اس کی ملکیت میں آجاتی ہے،لیکن اس پر مزید سود کی رقم دینے کا گناہ ہوگا،اب اگر کوئی شخص سودی قرض لے کر اس سے کسی  کو کھانا کھلائے تو چونکہ یہ رقم اس کی ملکیت میں آچکی ہے،اس لیے اس دعوت کا کھانا کھانے کی گنجائش ہے، جبكہ کوئی اور دینی ضرورت نہ ہو باقی اس سودی قرض لینے کا گناہ قرض لینے والے پر ہوگا،کھانا کھانے والوں پر نہیں ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ