20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2815

June 07, 2021

Kya KFC ka chicken Halal hota hai?

Answer #: 2815

الجواب حامدا ومصلیا

کے ۔ایف۔سی وغیرہ میں تیارکردہ کھانوں میں جو گوشت  اور چکن استعمال ہوتا ہے اگر وہ بیرون ممالک سے غیرمسلم کمپنیوں سے منگوایاجاتا ہے  تو ایسے کھانوں کے حلال ہونے کا جب تک یقینی علم نہ ہوتو ان کا کھانا جائز نہیں ہےالبتہ اگر مذکورہ ریسٹورنٹ میں جو گوشت اور چکن وغیرہ کھلایا جاتا ہے وہ مقامی طورپر پاکستان سے لیا جاتا ہے تو ان ریسٹورنٹس میں چکن، گوشت کھانے کی شرعاً گنجائش ہے ۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ