25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2730

January 04, 2021

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، کیا کھانے کے وقت سلام کرنے یا سلام کا جواب دینے کے لیے جائز ہیں؟

Answer #: 2730

السلام علیکم! کیا کھانے کے  دوران سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا جائز ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

کھانا کھاتے وقت سلام نہیں کرنا چاہیے، یہ مسنون نہیں، اور اگر کوئی کرے تو اُس کا جواب دینا واجب نہیں، لیکن اگر جواب دے دے یا از خود  سلام کرلے تو کوئی حرج بھی نہیں ہے۔

" یکره السلام علی العاجز عن الجواب حقیقةً کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ، أو شرعاً کالمشغول بالصلاة وقراءة القرآن، ولو سلم لایستحق الجواب".  (حاشیة ابن عابدين: ۱/ ۶۱۷)

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏17‏ جمادى الثانی‏، 1442ھ

‏31‏ جنوری‏، 2021ء