20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1935

April 17, 2017

Assalam O Alaikom Mufti Sahab. Muree Brewary kay soft drinks (Jaisay BIG APPLE)peena halal hay keh Haraam...Kuenkeh Muree Brewary walay sharab be banatay hain.

Answer #: 1935

مفتی صاحب!

Muree Brewary کی مشروبات   جیسے BIG APPLE وغیرہ ، پینا حلال ہیں یا حرام؛ کیونکہ  یہ کمپنی شراب بھی بناتی ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

کسی چیز کے حلال یا حرام ہونے میں اس کے اجزائے ترکیبی کا اعتبار ہوتا ہے، جس مشروبات کا آپ نے سوال  میں  ذکرکیا ہے، اگر اس میں کوئی ناپاک ، یا حرام چیز نہیں ڈالی گئی، بلکہ اس کے اجزائے ترکیبی حلال  اور پاک ہیں، تو اس صورت میں  وہ حلال ہیں اور ان کا پینا بھی جائز ہے۔ البتہ مذکورہ مشروب  میں اگرکوئی حرام یا ناپاک چیز ڈالی گئی ہو، ( اور اس کی ماہیت بھی تبدیل نہ ہوئی ہو) تو اس صورت میں وہ حلال نہ ہوگی اور اس کا کھانا بھی جائز نہ ہوگا۔ لہذا جب تک تحقیق سے ثابت نہ ہوجائے کہ اس میں حرام یا نجس ڈالی گئی ہے تب تک حرام نہیں کہہ سکتے اور دوسروں کو منع نہیں کرسکتے۔

 ہاں! اگر کوئی مسلمان ان سے اس لیے بائیکاٹ کرتا ہے، یہ کمپنی شراب بناتی ہے، تو اس کا یہ جذبہ قابل تحسین ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۱؍رجب المرجب؍۱۴۳۸ھ

۱۹؍اپریل؍۲۰۱۷ء