26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1888

March 01, 2017

Asslam o Alaikum agar mess ka khana khana ho us mai chicken bnta ho r us ki gurante na ho k halal ho ya haram. us k shorba khana jaiz h ya ni r chicken wala palao r bryanibi khana jaiz h ya ni agar piece yani chicken na khaey r chawal kha lain? jazakALLAH u khair

Answer #: 1888

لاہور  میں ایک یونیورسٹی کا  کھا نا کھانا ہوتا ہے، اسں میں چکن بنتا ہو، اور اس کی  گارنٹی نہ  ہو کہ حلال ہے یاحرام۔ اس کا کھانا اور شوربہ پینا جائز ہے یا نہیں؟ چکن والی بریانی کھانا جائز ہے یا نہیں  جبکہ چکن نہ کھائے اور صرف چاول کھا لے؟ 

الجواب حامدا ومصلیا

مسلمانوں کے علاقوں میں جو گوشت فروخت ہورہاہو، اگر اس کے ذبح کرنے والے کے بارے میں علم نہ ہو ، تو اس  کو یہ سمجھا جائے گا کہ یہ شرعی طریقہ کے مطابق  ذبح شدہ ہے، اور اس کا گوشت حلال ہے، الایہ  کہ اس  گوشت کے بارے میں یہ یقین سے معلوم ہوجائے کہ اس کو  شرعی طریقہ سے ذبح نہیں کیا گیا تو اس  صورت میں اس کا گوشت کھانا حلال نہیں ہوگا۔ (فقہی مقالات، بحث : دوسرے ممالک سے درآمد کیے ہوئے گوشت کا حکم: 4/312)۔

 لہذا صورت مسؤلہ میں  لاہور میں آپ کی  یونیورسٹی میں پکنے والا چکن کا کھانا حلال ہے اگرچہ آپ کو معلوم نہ  ہو کہ  صحیح طریقہ سے ذبح کیا گیا ہے یا نہیں، البتہ اگر یقین سے معلوم ہوجائے کہ اس جانور کو صحیح طریقہ سے ذبح نہیں کیا گیا تو   پھر اس صورت اس کا  کھانا حلال نہیں ہوگا۔  

  واللہ اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۱؍جمادی الثانی؍۱۴۳۸ھ

۱۱؍مارچ؍۲۰۱۷ء