26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2110

October 28, 2017

Jin kufria kalemat ko bolnay se nikah tout jata hai un ke baray main bata dain. Or kinaya ka masla bi samjha dain. Mazeed malomat ke liay peer sahib ki ye video dakh lain. https://www.youtube.com/watch?v=TzNiIB-DVmA Jazak Allah

Answer #: 2110

جن کفریہ کلمات سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے، وہ بتا دیں۔ اور جن کنایات سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے، وہ  بھی بتادیں، اور ان کنایہ کا مسئلہ بھی سمجھادیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

کچھ کفریہ کلمات اور کنایات طلاق لکھے جاتے ہیں :

کفریہ کلمات: کسی کا بیٹا مرگیا یا کوئی بڑا حادثہ پیش آیا تو  اس بارے یو ں کہنا:‘‘ اللہ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا’’۔  میاں بیوی  کا جھگڑا ہو ا، میاں  نے کہا کہ اللہ سے ڈرو ، بیوی نے جواب میں کہا:’’ میں کسی سے نہیں ڈرتی‘‘۔

یا کسی نے کسی کو گناہ کرتے دیکھ کر کہا: آپ اللہ سے نہیں ڈرتا، اس نے جواب میں کہا :‘‘نہیں’’۔

کنایات طلاق: شوہر غصہ کی حالت میں بیوی کو  کہے: نکل جا، تو آزاد ہے، تو فارغ ہے، تیرا میرا رشتہ ختم ، تو مجھ پر حرام ہے، تجھے فیصلہ دیا۔   

 کفریہ کلمات ، اور کنایات کی مکمل تفصیل کے لیے آپ تسہیل بہشتی زیور کا مطالعہ کریں؛ کیونکہ یہ اتنے زیادہ ہیں، کہ ان  سب کو تحریر لانا مشکل ہے۔

   واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۱۰؍صفر المظفر؍۱۴۳۹ھ

                    ۳۱؍اکتوبر؍۲۰۱۷ء