Question #: 3195
June 08, 2023
Agar ahraam(scarf) ghum jaaye to kya ek naye dress ke coloured dupatta ko ehraam ke niyat se baandh sakte hy?
And niyat baandne k baad if in case agar makka ya jeddah pahonchne par ehraam (scarf) mil jaye to kya pehle wala dupatta nikal kar ye ehraam wala scarf pehenna sahi hai?
Answer #: 3195
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
- اگر احرام (اسکارف) گُم جائے تو کیا ایک نئے کپڑے کے رنگدار دوپٹے کو احرام کی نیت سے باندھ سکتے ہیں؟
- اور نیت باندھنے کے بعد اگر مکہ یا جدہ پہنچنے پر احرام (اسکارف) مل جائے تو کیا پہلے والا دوپٹہ نکال کر یہ احرام والا اسکارف پہننا صحیح ہے؟
الجواب حامدا ومصلیا
- احرام کی حالت میں رنگین دوپٹہ (اسکارف ) استعمال کرسکتے ہیں ۔
- یہ بھی صحیح ہے، نئے والا پہننا بھی ٹھیک ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ احرام میں اسکارف اور دوپٹہ بدل سکتے ہیں ، اس میں کوئی گناہ اور کراہت کی بات نہیں ہے۔ عوام میں جو مشہور ہے کہ احرام کا دوپٹہ (اسکارف ) نہیں بدل سکتے ، اور آخر تک اسی اسکارف کو پہننا لازم ہے، یہ غلط ہے، اسلام میں کوئی ایسی پابندی نہیں ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ