Question #: 2856
September 10, 2021
Answer #: 2856
سوال:
1۔۔۔ کیا امام ابو حنیفہؒ کی رائے یہی ہے کہ طواف کے لیے وضو ضروری نہیں ہے؟
2 ۔۔۔کیا حنفی مذہب میں طواف کے لیے وضو ضروری ہے؟
3۔۔۔کیا کوئی اقلیتی رائے اس بارے میں ہے کہ وضو ضروری نہیں ہے؟
4۔۔۔کیا کسی کو اقلیتی رائے پر عمل کرنے کی اجازت ہوگی اگر وہ حنفی ہیں؟
الجواب حامدا ومصلیا
1۔2۔۔۔امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی بھی دیگر ائمہ کرام رحمھم اللہ کی طرح یہی رائے ہے کہ طواف کے لیے وضوضروری ہے اور حنفی مذہب میں بھی یہی حکم ہے کہ طواف کے لیے وضو ضروری ہے ، بغیر وضو کے طواف کرنا جائز نہیں ہے؛کیونکہ طواف کو حدیث میں نماز سے تعبیر کیا گیا ہے ’’اَلطَّوَافُ بِالْبَيْتِ صَلاَةٌ اِلاَّ اَنَّ اﷲَ اَبَاحَ فِيْهِ الْکَلاَمَ‘‘
3۔۔۔ فقہ حنفی میں ایسا کسی کا قول نہیں ہے۔
4۔۔۔ اگر ایسا قول کسی کا ہوتا تب بھی ضعیف اور مرجوح قول پر عمل کرنا جائز نہ ہوتا، کیونکہ عمل ، راجح اور مفتی بہ قول پر ہوتا ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ