24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3105

March 06, 2023

السلام علیکم ورحمةالله وبركاته ہے BS hons dental technology میری ڈگری اس ڈگری میں گورنمنٹ کی طرف سے کلینک کھولنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اگر میں دانتوں کا کام سیکھ کے کلینک کھول لوں کسی ڈاکٹر کے ساتھ مل کے اس کی نگرانی میں تو کیا یہ کمائی میرے لیے حلال ہو گی؟ میں نے اس کورس میں اسی سے متعلق پڑھائی کی ہوئی ہے اور مجھ سے سینئرز کلینک میں کام کر رہے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟

Answer #: 3105

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں اگر موجودہ ڈگری کی بنیاد پر گورنمنٹ کی طرف سے کلینک کھولنے کی اجازت نہیں ہےتو آپ کے لیے کلینک کھولنا جائز نہیں ہے۔  ڈگری  حاصل کیے بغیر، کلینک کھولنا جھوٹ اور  دھوکہ دیناہے، جھوٹ اور دھوکہ دہی شرعاً وقانوناً جرم ہیں، اس لیے اس سے بچنا چاہیے۔

البتہ اگر آپ کسی ماہر ڈاکٹر کی معاونت  میں  کام کریں اور آپ  اس کا علم اور  اہلیت  بھی  رکھتے ہوں تو اس سے اپنی اجرت/تنخواہ لے سکتے ہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی