19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2957

May 18, 2022

Digital marketing ke alg alg types hain chain marketing haram hai ye bat aam hai to isi trh affiliate marketing bhi haram hai ya halal hai ? Bat ye hai ki meri dost nilofar affiliate marketing kr rhi hai kuch dino se aur earning bhi achi ho rhi hai uski wo muze pichle 2 hafton se keh rhi hai ki tum bhi kro fayda hai isme pr muze sahi nhi lg rha ye sb aur pta nhi ki halal hai bhi ya nhi aap bataden please

Answer #: 2957

ڈیجیٹل مارکیٹنگ كی الگ الگ اقسام ہیں،  چین مارکیٹنگ حرام ہے یہ بات عام ہے تو اسی طرح افیلی ایٹ مارکیٹنگ بھی حرام ہے یا حلال ہے ؟ بات یہ ہے کہ میری دوست نیلوفر افیلی ایٹ مارکیٹنگ کر رہی ہے کچھ دنوں سے اور ارننگ بھی اچھی ہو رہی ہے اسکی،  وہ مجھے  پچھلے 2 ہفتوں سے کہہ رہی ہے کہ تم بھی کرو فائدہ ہے اس میں،  پر مجھے صحیح نہیں لگ رہا یہ سب اور پتہ نہیں کہ حلال ہے بھی یا نہیں؟  آپ بتادیں  پلیز 

اس کا طریقہ کار یوں ہوتا ہے کہ اس میں جس کا کاروبار ہوتا ہے وہ کام کرنے والے سے کہتا ہے کہ آپ میری چیزوں کو فروخت کریں، میں آپ کو ہر آرڈر کے بدلے کمیشن دوں گا۔ مختلف ویب سائٹس میں یہ آپشن ہوتا ہے کہ ان کی کسی پراڈکٹ کا لنک کاپی کر کے اپنی ویب سائٹ پر لگا لیا جائے۔ جب کوئی اس لنک پر کلک کرے گا تو وہ دوسری ویب سائٹ پر چلا جائے گا جہاں سے لنک کاپی کیا گیا تھا، اور وہیں آرڈر کرے گا۔ اس طرح کے کاموں کا شرعی حکم کیا ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

سوال میں مذکور صورت میں جس پروڈکٹ کا لنک ویب سائٹ مالک نے لگایا ہے، اگر وہ پراڈکٹ جائز ہے اور کمیشن متعین رقم یا پراڈکٹ کی قیمت کے متعین فیصد کے بقدر طے شدہ ہے تو یہ کام کرنا اور اس کی  اجرت لینا جائز ہے۔

في حاشية ابن عابدين (6/ 47)

إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة ويطيب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ