25 Sep, 2021 | 17 Safar, 1443 AH

Question #: 2677

September 22, 2020

Is forex trade or trade in commodities (i.e. Gold, Oil etc) is hilal in islam?

Answer #: 2677

الجواب حامدا ومصلیا

 سوال  میں فاریکس ( Forix ) کے جس کاروبار کی تفصیل درج  ہے اس کے  مطابق  یہ کاروبار شرعاً جائز نہیں ہے کیونکہ اس کا  طریقہ  کار ہمارے علم کے مطابق  یہ ہوتا ہے کہ  اگر کوئی شخص براہ راست اس مارکیٹ  میں خریداری  کا اہل نہیں  ہوتا  بلکہ وہ کسی  کمپنی  میں کچھ  رقم مثلا  ایک ہزار ڈالر سےا پنا اکاؤنٹ کھلوا کر اس کے ژریعے  اس مارکیٹ  میں داخل ہوتا ہے اور یہ کمپنیاں  دیگر سہولیات کے علاوہ  ایک بڑی  رقم کی ضمانت بھی اسے فراہم کرتی ہیں  انٹر نیٹ پراس  مارکیٹ  کے  حوالے  سے مختلف  اشیاء کے  ریٹ آرہے  ہوتے ہیں  اور لمحہ بہ لمحہ  کم زیادہ ہوتے رہتے ہیں  یہ شخص کمپنی کی  طرف سے  فراہم کردہ  بڑی رقم  سے کوئی سودا  کرتا ہے اور پھر ریٹ  بڑھتے  ہی اسے آگے فروخت  کر کے نفع  کماتا ہے  اور اگر قیمت  گر جاتی  ہے تو یہ اس کا  نقصان شمار ہوتا ہے  کمپنی ایک ٹریڈ مکمل  ہونے پرا پنا طے شدہ کمیشن  وصول  کرتی ہے  اور اگر مقررہ وقت پرسودا مکمل نہ ہوسکے  تو کمپنی  اس کے بعد مزید چارجز وصول  کرتی ہے  اور اس شخص کا کوئی چیز خریدنا  اور فروخت کرنا سب کاغذی کاروائی ہوتی ہے خریدی ہوئی  اشیاء پر  نہ قبضہ  ہوتااور نہ قبضہ  کرنا مقصود ہوت اہے  بلکہ محض  نفع ونقصان برابر  کیاجاتاہے  اس لیے یہ سٹہ  کی ایک صورت ہونے کی وجہ سے حرام ہے ۔

اور کمپنی  کی طرف سے  فراہم کردہ  رقم  پر کمیشن  یا قرض  پرسود ہے یا کفالت کی اجرت ہے اور یہ دونوں چیزیں شرعاً  ناجائز  ہیں لہذااس کاروبار میں شریک  ہونا اور نفع کمانا  شرعا  جائز نہیں اس سے اجتناب لازم ہے ۔

(ماخذہ : فتوی دار العلوم کراچی)

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ ربیع الثانی‏، 1442ھ

‏13‏ دسمبر‏، 2020ء