26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2555

January 27, 2020

nad e ali parhna ka mutaliq kuch hidayat

Answer #: 2555

نادِ علی پڑھنے کے متعلق کچھ ھدایت فرمائیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

شیعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہیں اور انہیں ”مشکل کشا“ کہتے ہیں، اور انہوں نے اپنے اس فاسد عقیدے کو رائج کرنے کے لیے مختلف پروپیگنڈے کیے یہاں تک کہ سنی لوگوں کی زبانوں پر بھی ”یا علی مشکل کشا“ چڑھ گیا، شیعوں نے اس کے لیے دو شعر بھی کہے ہیں:

نادِ علیا مظہر العجائب               تجدہ عوناً لک في النوائب

کل ہم وغم سینجلي                    بنبوتک یا محمد وبولایتک یا علي

(ترجمہ: علی کو پکارو جو عجائبات ظاہر کرنے والے ہیں، تم مشکلات میں ان کو اپنا مددگار پاوٴگے، سارے رنج وغم دور ہوجائیں گے اے محمد آپ کی نبوت اور اے علی آپ کی ولایت کی بدولت)

معلوم ہوا کہ ”ناد علی“ شیعوں کا ایجاد کردہ شرکیہ جملہ ہے؛ اس لیے کسی مسلمان کے لیے اس کا کہنا جائز نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ جمادى الثانی‏، 1441ھ

‏22‏ فروری‏، 2020ء