Question #: 2452
May 25, 2019
Answer #: 2452
السلام علیکم! حضرت ’’اگر آدم گندم نہ کھاتے تو ہم سب بد بخت نہ ہوتے‘‘کیا یہ کلمہ کفر ہے؟ اگر ہے تو بخاری شریف کی روایت جس میں موسیٰ اور آدم کا مناظرہ ہے جس میں موسیٰ نے فرمایا نہ آپ پھل کھاتے نہ ہم دنیا میں آتے، تو ان میں کیا فرق ہے؟ حوالے لکھنے کی ضرورت نہیں بس براہ کرم مسئلہ بتا دیں۔ جزاک اللہ
الجواب حامدا ومصلیا
’’اگر آدم گندم نہ کھاتے تو ہم سب بد بخت نہ ہوتے‘‘ یہ جملہ کفریہ نہیں ہے، البتہ عوام کے لیے اس طرح کا جملہ کہنا درست نہیں ہے، کیونکہ پھروہ اپنے تمام جرائم کا ذمہ دار حضرت آدم علیہ السلام کو سمجھ لیتے ہیں، اور دل سے ان کی عظمت کا خیال نکال دیتے ہیں، اور توہین کرنے لگتے ہیں، جس سے کفر کا اندیشہ ہے۔ اس لیے عوام کے لیے یہ جملہ کہنا بالکل جائز نہیں ہے۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
05 ذو القعد، 1440ھ
09 جولائی، 2019ء