27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2425

April 20, 2019

کچھ تجویزات: کچھ نوافل جو کسی بھی رات/دن پڑھے جا سکتے ہیں؛ >>2 رکعت نفل تحیتہ الوضو >>2 رکعت نفل تمام امت مسلمہ کی سلامتی اور ایمان کیلئے >>2 رکعت نفل تمام مرحومین کیلئے، >>2 رکعت نفل والدین کی صحت و تندرستی والی زندگی مکمل ایمان کے ساتھ۔ (جنکے والدین وفات پاچکے وہ انکی مغفرت کیلئے نفل پڑھ لیں) >>2رکعت نفل بہن بھائی، رشتہ دار، استاد، شاگرد کیلئے >>2 رکعت نفل توبہ و استغفار (تمام برے اعمال سے اور جانے انجانے میں جو گناہ ہوئے) >>2رکعت نفل ایسی زندگی کیلئے کہ اللہ راضی ہوجائے >>2رکعت نفل خاتمہ بلایمان >>2رکعت نفل فتنہ و دجال سے حفاظت کیلئے >>2رکعت نفل شکرانے کیلئے >>2رکعت نفل حاجت (کوئی بھی) >>2رکعت نفل اس سال کا رمضان زندگی بدلے(اچھی صحت کے ساتھ) >>2رکعت نفل جنت الفردوس میں محمد ﷺ کے گھر کے قریب گھر ملے۔ ہر 2رکعت نفل کے بعد دل کی گہرائی سے، ندامت ، امید ، دکھ ،کے ساتھ دعا مانگیں ۔ گھر والوں کیلئے، دوست/سہیلی، رشتہ دار، مریض، غریب، مسکین وغیرہ سب کیلئے۔ جو نفل نہ پڑھ سکے وہ خوب دعا کرے، اذکار پڑھ لے۔ اذکار: >>200 بار استغفار >>200 بار درود ابراہیمی >>200 بار آیت کریمہ >>200 بار سبحان اللہ، الحمد اللہ، اللہ اکبر >>200 بار پہلا کلمہ >>200 بار تیسرا کلمہ >>200 بار والدین کی دعا آپ کچھ سورتیں بھی پڑھ سکتے ہیں؛ سورہ ملک ، سورہ یسین جو پڑھ نہ سکے وہ انکو سن لے۔ اوپر جو کچھ لکھا ہے کیا یہ باتیں قرآن و حدیث میں انکو پڑھنے کا ذکر ہے؟ کیونکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اسطرح کے نوافل وغیرہ پڑھنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ کوئی قرآن و حدیث کی روایت مل سکتی ہے؟

Answer #: 2425

الجواب حامدا ومصلیا

کچھ کا ذکر ہے اور کچھ کا ذکر نہیں  ہے، البتہ یہ ذکر و اذکا ر کرنا جائز ہے ، گناہ نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏28‏ شوّال‏، 1440ھ

‏02‏ جولائی‏، 2019ء