Question #: 2185
January 02, 2018
Answer #: 2185
ٹھوڑی کے کے اوپر اور ہونٹ کے نیچے جو داڑھی کے بال ہوتے ہیں، اس کو کاٹ سکتے ہیں یا نہیں جبکہ وہ منہ میں آتے ہوں کھانا کھاتے وقت۔
الجواب حامدا ومصلیا
ٹھوڑی کے کے اوپر اور ہونٹ کے نیچے جو داڑھی کے بال ہوتے ہیں، (جنھیں عربی میں عَنْفَقَةٌ اوراردو میں بچہ داڑھی کہتے ہیں) وہ داڑھی کا جز ہے، داڑھی کی طرح ان کا مونڈنا یا ایک مشت سے کم پر کتروانا ناجائز وحرام ہے۔ اور ایک دو بال جو مڑکر منہ میں آجاتے ہیں تو داڑھی کو کنگھا کرلینےسےوہ درست ہوجاتے ہیں۔
قال الشیخ محمد انور شاہ الکشمیریرحمه الله تعالی: فان قطع الأشعار التی علی وسط الشفة السفلی، أی :العنفقة، بدعة، و یقال لھا '' ریش بچه '' (فیض الباری ٤/٣٨٠)
واللہ اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غفراللہ لہ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
۱۶؍ربیع الثانی؍۱۴۳۹ھ
۴؍جنوری؍۲۰۱۸ء