24 Apr, 2024 | 15 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2936

March 22, 2022

اسلام علیکم کیا عورتیں پلازو پہن سکتی ہیں؟

Answer #: 2936

الجواب حامدا ومصلیا

پلازو اور چوڑی دار پاجامہ کے اوپر اگر کُرتایا قمیص ہو  جس سے جسم کے اعضا  کی کیفیت وہیئت ظاہر نہ ہو، یعنی بالکل چست نہ ہو ، تو خواتین کے لیے گھر میں دیگر خواتین اور محرم مردوں کے سامنے پہننا جائز ہے،  البتہ غیر محرم کے سامنے اور کسی ضرورت کے لیے گھر سے باہر  نکلنے کی صورت میں مکمل پردے کا اہتمام ضروری ہے۔ اور اگر چوڑی دار پاجامہ کے اوپر ایسا لباس نہ ہو جس سے اعضاءِ مستورہ چھپتے ہوں (یعنی بالکل چست ہو اور اعضاء کی ہیئت ظاہر ہوتی ہو) تو محارم اور خواتین کے سامنے بھی اسے پہننا جائز نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ