08 May, 2024 | 29 Shawwal, 1445 AH

Question #: 1908

March 25, 2017

میرے محترم میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب گائے کو ذبح کیا جائے اور اس کی کال اتارنے کے بعد جب از کو ٹکڑے کرنے کے دوران خون کے کچھ قطرے کپڑوں پر گر جائے تو اس کپڑوں سے نماز پڑھنا جائزہے یا نہیں؟

Answer #: 1908

میرے محترم میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب گائے کو ذبح کیا جائے اور اس کی کال اتارنے کے بعد جب اس کو ٹکڑے کرنے کے دوران خون کے کچھ قطرے کپڑوں پر گر جائے تو اس کپڑوں سے نماز پڑھنا جائزہے یا نہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

گوشت میں جو خون  لگا رہ جاتا ہے، وہ پاک ہے ۔ اس کے لگنے سےکپڑے ناپاک نہیں ہوتے، البتہ ذبح کرتے وقت جوخون جانور کی رگوں سے نکلتا ہے ، وہ ناپاک ہے۔ لہذا صورت مسؤلہ میں گوشت کےٹکڑے کرنے کے دوران، گوشت سے نکلنے والاخون پاک ہے، اور اگر  کپڑوں پر لگ جائے تو ان کپڑوں  میں نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 46)

وما لزق من الدم السائل باللحم فهو نجس كذا في منية المصلي دم الكبد والطحال ليس بنجس.

      واللہ اعلم بالصواب                  

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ،معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۷؍جمادی الثانی؍۱۴۳۸ھ

۲۷؍مارچ؍۲۰۱۷ء