11 Nov, 2024 | 9 Jumada Al-Awwal, 1446 AH

Question #: 3203

June 25, 2023

1. Kis age par qurbani wajib hai? 2. Na baligh bache ki qurbani karana afzal hai ya Huzur apk SAW pr krana muqaddam h? 3. Jo hayat hai masla na baligh bache unki qurbani wajib hai ya marhuma k naam pr qurbani wajib hai ?

Answer #: 3203

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

  1. کس عمر پر قربانی واجب ہے؟
  2.  نابالغ بچے کی قربانی افضل ہے یا حضورﷺ پر کرنا مقدم ہے؟
  3. جو نابالغ بچے زندہ ہیں انکی قربانی واجب ہے یا مرحوم کےنام پر قربانی واجب ہے؟

الجواب حامدا ومصلیا

             و اضح رہے کہ قربانی واجب ہونے کی دیگر شرائط میں سے ایک شرط بالغ ہونا ہے، پس اگر کوئی بچہ مال دار ہو تو اس صورت میں بھی اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کے والد پر اپنے نابالغ بچہ کی طرف سے قربانی کرنا لازم ہوگا۔ البتہ اگر کوئی والد اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے از خود قربانی کرنا چاہے تو نفلی طور پر کرسکتا ہے۔

  1. قربانی کے واجب ہونے کی عمر  کا تعلُّق بالغ ہونے کے ساتھ ہے، لہذا اگر  پندرہ سال سے پہلے لڑکے کو احتلام ہو جائے اور لڑکی کو حیض آجائے تو وہ بالغ سمجھے جائیں گے۔
  2. حضور ﷺ کے نام پر قربانی کو مقدم کرنا چاہیے۔
  3.  مرحوم کے نام کی  قربانی کو مقدم کرنا چاہیے۔ 

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ