27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2855

September 10, 2021

Are my sisters and I saahib e nisaab for Qurbaani if we are mature but completely dependent on our parents? Are household items including clothing used in calculating nisaab for qurbani? All our clothing and possessions and items of the house were bought for us by our parents. We are not saahib e nisaab for zakah.

Answer #: 2855

1- اگر ہم بالغ ہیں لیکن مکمل طور پر اپنے والدین پر انحصار کرتے ہیں تو کیا میں اور میری بہنیں صاحب نصاب ہیں؟

2-  کیا گھریلو استعمال کی چیزیں بشمول لباس قربانی کے لیے نصاب کے حساب میں استعمال ہوتی ہیں؟

3۔ہمارے تمام کپڑے، سامان اور گھر کی اشیاء ہمارے والدین نے ہمارے لیے خریدی ہیں۔ ہم زکوٰ ۃکے لیے صاحب نصاب نہیں ہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

1-  ز کوٰۃ کے نصاب کی تفصیل یہ ہے:

اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا، اور صرف چاندی ہو تو  ساڑھے باون تولہ چاندی،  یا دونوں میں سے کسی ایک کی مالیت کے برابر نقدی  یا سامانِ تجارت ہو ،  یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر مجموعی مالیت چاندی کے نصاب کے برابر بنتی ہو تو ایسے  شخص پر  سال پورا ہونے پر قابلِ زکوٰۃ مال کا ڈھائی فیصد  بطور زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔ لہذا صورت مسؤلہ میں آپ کی یا آپ  کی بہن  کی ملکیت میں   یہ مال موجود ہے توزکوۃ بھی  واجب ہے اور قربانی بھی  واجب ہے۔

2-  لباس سمیت گھریلو   وہ اشیا  جو ضرورت سے زائد ہوں، ان کی قیمت کوقربانی کے نصاب میں  شمار کیا جاتا ہے،  اور لباس سمیت گھریلو   وہ اشیا  جو ضرورت سے زائد نہیں ہیں ،   ان کی قیمت کو قربانی کے نصاب میں   شمار نہیں کیاجاتاہے۔ اور کونسی چیز ضرورت  ہے اور کونسی ضرورت سے زائد ہے، اس کا فیصلہ ہر شخص اپنی ضروریات کو دیکھ کر ، کرلے۔

3-  پہننے اور  استعمال کے  تمام کپڑے، سامان اور گھر کی دیگر اشیا پرزکوٰ ۃ نہیں ہے اور ان کو زکوۃ کے نصاب میں شمار نہیں کیا جاتا ، خواہ وہ ضرورت سے زائد ہی کیوں نہ ہوں ۔

اور اگر مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو ملکیت کی اشیاء کی تفصیل بتا کر دوبارہ مسلہ پوچھا جا سکتا ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ