29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2840

July 16, 2021

جیسا کہ ہمارے (احناف) کے نزدیک طلاق کے بعد 3 حیض تک عدّت ہوتی ہے ۔۔ تو اگر کوئی عورت ہو اس کو حیض ہر مہینے نہ ہوتا ہو دو یا تین مہینے بعد ہوتا ہو اس کا کیا حکم ہوگا۔

Answer #: 2840

الجواب حامدا ومصلیا

            اس کا بھی یہی حکم ہے کہ کہ عدت تین حیض  تک ہوگی ،تیسرے حیض سے پاک ہونے پر عدت ختم ہوجائے گی۔ حیض  تاخیر سے آئے  یا جلدی آئے ، اس کا  مذکورہ حکم پر کوئی اثر  نہیں  پڑتا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ