28 Mar, 2024 | 18 Ramadan, 1445 AH

Question #: 3046

November 11, 2022

السلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ میرا سوال ہے کہ میاں بیوی آپس میں باتوں میں لگے ہوئے تھے اور باتوں باتوں میں بحث ہوئی اور لڑائی شروع ہو گئی اور پھر ایک دوسرے پر پابندیاں لگانا شروع ہو گئے اور مرد نے عورت کو ڈرانے کے لیے یہ بات کہی کہ اگر تم نے فلاں شخص سے بات کی یا میری اجازت کے بغیر ان کے گھر گئی تو تم میرے نکاح سے باہر ہو جاؤ گی اور مرد کی اس وقت طلاق کی نیت نہیں تھی اور جب اس نے یہ بات کی تو عورت کو سمجھ نہیں آئی اس وقت کہ مرد نے مجھے کیا کہا تھا اور اس کو کچھ دنوں بعد خیال آیا کہ مرد نے اس دن کچھ کہا تھا اور نکاح کی کوئی بات کی تھی کہ میرے نکاح سے باہر ہو جاؤ گی لیکن کس بات پر ہو گی یہ نہیں سمجھ آئی اور جس شخص سے منع کیا تھا اس سے بات بھی کی اور اس شخص نے دعوت کی تو وہ عورت اپنے شوہر سے اجازت لے کر گئی تو مرد نے اجازت بھی دے دی اور وہاں جا کر بھی اس عورت نے بات کی تو کیا اس عورت کا نکاح ٹوٹ جائے گا ؟ جزاک اللہ خیرا

Answer #: 3046

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ میرا سوال ہے کہ میاں بیوی آپس میں باتوں میں لگے ہوئے تھے اور باتوں باتوں میں بحث ہوئی اور لڑائی شروع ہو گئی اور پھر ایک دوسرے پر پابندیاں لگانا شروع ہو گئے اور مرد نے عورت کو ڈرانے کے لیے یہ بات کہی کہ اگر تم نے فلاں شخص سے بات کی یا میری اجازت کے بغیر ان کے گھر گئی تو تم میرے نکاح سے باہر ہو جاؤ گی اور مرد کی اس وقت طلاق کی نیت نہیں تھی اور جب اس نے یہ بات کی تو عورت کو سمجھ نہیں آئی اس وقت کہ مرد نے مجھے کیا کہا تھا اور اس کو کچھ دنوں بعد خیال آیا کہ مرد نے اس دن کچھ کہا تھا اور نکاح کی کوئی بات کی تھی کہ میرے نکاح سے باہر ہو جاؤ گی لیکن کس بات پر ہو گی یہ نہیں سمجھ آئی اور جس شخص سے منع کیا تھا اس سے بات بھی کی اور اس شخص نے دعوت کی تو وہ عورت اپنے شوہر سے اجازت لے کر گئی تو مرد نے اجازت بھی دے دی اور وہاں جا کر بھی اس عورت نے بات کی تو کیا اس عورت کا نکاح ٹوٹ جائے گا ؟ جزاک اللہ خیرا

الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسؤلہ میں اگر واقعتا ًطلاق کی نیت نہیں تھی تو پھر اس شخص سے بات کرنے پر طلاق واقع نہیں ہوئی ۔

الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (2/ 35):

ومن ‌الكنايات أيضا اخرجي واذهبي وقومي وتزوجي وانطلقي وانتقلي ولا نكاح بيني وبينك ولا سبيل لي عليك ولا نكاح لي عليك فإن أراد به الطلاق كان طلاقا وإلا فلا ولو قال أنا بريء من نكاحك وقع الطلاق إذا نواه.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ