27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3157

April 13, 2023

زکوۃ کیونکہ سونے کی ایک خاص مقدار میں فرض ہوتی ہے ہے اور اس سے ہر سال ایک مقررہ رقم دینی ہوتی ہے ہے لیکن ایسا کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے پاس سونے کے سیٹ ہو اور آپ کو اپنی بیٹیوں کے نام کردی دی تو آپ ان پر زکوۃ نہیں دینی ہوتی مثلا اگر میرے پاس چار سیٹ ہیں اور میں نے ان میں سے اپنی بیٹیوں کے نام کردیا ہے ہے تو کیا میں اس کی زکوۃ نہیں دوں گی؟ گی اس مسئلہ کی وضاحت کر دیں نے

Answer #: 3157

الجواب حامدا ومصلیا

            صورت مسؤلہ میں سونا صرف بیٹیوں کے نام کرنے سے حکم تبدیل نہیں ہوگا، بلکہ ضروری ہے کہ سونا   اپنی بیٹیوں کے نام کردینے کے بعد ان کے قبضہ میں بھی دے دیا جائے تو اس  صورت   میں زکوۃ ان   پر واجب ہوگی بشرطیکہ  وہ بالغ ہوں اور  سونا  ساڑھے سات تولہ(87.479 گرام) ہو۔ اور اس کے علاوہ ان کے پاس چاندی یا نقدی بالکل نہ ہو۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ