26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2898

January 11, 2022

میرے پاس چھ تولہ سونا ہے باقی چاندی یا ضرورت کے علاوہ نقدی یا دیگر سامان کچھ نہیں کیا اس سونے پے ذکواتھ فرض ہو گی۔ ت

Answer #: 2898

الجواب حامدا ومصلیا

جب آپ کے پاس سونے کے ساتھ نقدی موجود ہے خواہ وہ ضرورت کے لیے ہی کیوں نہ ہو، بہرحال سونا اور نقدی کے مجموعہ پر سال گزرنے کے بعد زکاۃ لازم ہوگی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ