27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2607

May 11, 2020

Mujhe ye puchana ha k meray pas ak sal sy kuch raqam ha lakin us raqam ko meny gari lenay k liye istmal kiya or gari phir baich de jub k nuqsan me baichi or phir property me invest kiya or property b baich de to ab me jan’na chahti hun k kya us raqam per b zakat dena ho gi mujhe ? Ku k raqam to pura sal circulate hoti rahi ha, Or plz ye b bta den k kya zakat me apnay bhai ko de sakti hun ? Us per khud zakat farz ni ha or usk mali halat b theek ni hen ?

Answer #: 2607

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میرے پاس ایک سال سے کچھ رقم ہے لیکن اُس رقم کو میں نے گاڑی لینے کے لیے استعمال کیا اور گاڑی پِھر بیچ دی جب کہ نقصان میں بیچی اور پِھر پراپرٹی میں انویسٹ کیا اور پراپرٹی بھی بیچ دی تو اب میں جاننا چاہتی ہوں کہ کیا اُس رقم پر بھی زکوۃ دینا ہو گی مجھے ؟ کیوں کہ رقم تو پورا سال سرکولیٹ ہوتی رہی ہے ، اور پلیز یہ بھی بتا دیں کہ کیا زکوۃ میں اپنے بھائی کو دے سکتی ہوں ؟ اُس پر خود زکوۃ فرض نہیں ہے اور اس کے مالی حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں ؟

الجواب حامدا ومصلیا

  1. زکاۃ کی ادائیگیکی تاریخ پر اگر آپکے پاس رقم نقد شکل میں موجود ہو (خواہ سال بھر اسے دوسری اشیاء گاڑی یا پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت میں استعمال کیا) تو ایسی اشیاء پر زکاۃ دینا لازم ہے۔
  2. اپنے مستحقِ زکوۃ  بھائی کو زکوۃ دینا جائز ، بلکہ زیادہ باعث ثواب ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

02 ‏ رجب‏، 1442ھ

‏15‏ فروری‏، 2021ء