Question #: 2603
May 07, 2020
Answer #: 2603
السلام علیکم . . . . میں 6 ربیع الاول کو زکوۃ ادا کرتا ہوں . میں ایک جگہ پر جاب کرتا تھا لیکن میں نے ابھی وہ تنخواہ وصول نہیں کی کہ زکوۃ ادا کرنے کا وقت آ گیا۔ تو کیا اس تنخواہ پر بھی زکوۃ ہوگی ؟ میں نے وہاں سے اپنی تنخواہ تقریباً 5 مہینے بعد وصول کی ہے۔
الجواب حامدا ومصلیا
جو تنخواہ ابھی نہ ملی ہو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔اس کا حساب اس کے وصول ہونے کے بعد سے شروع ہوگااور اس کو پچھلے سال کے نصاب کے ساتھ شما ر نہیں کیا جائے گا۔ لہذا صورت مسؤلہ میں زکاۃ ادا کرنے کا وقت آ گیا اور آپ نے ابھی تک جو تنخواہ وصول نہیں کی ، تو اس تنخواہ پر زکوۃ واجب نہیں ہے ۔
الدر المختار (2/ 305)
اعلم أن الديون عند الإمام ثلاثة: قوي، ومتوسط، وضعيف؛ (فتجب) زكاتها إذا تم نصابا وحال الحول، لكن لا فورا بل (عند قبض أربعين درهما من الدين) القوي كقرض (وبدل مال تجارة) فكلما قبض أربعين درهما يلزمه درهم (و) عند قبض (مائتين منه لغيرها) أي من بدل مال لغير تجارة وهو المتوسط كثمن سائمة وعبيد خدمة ونحوهما مما هو مشغول بحوائجه الأصلية كطعام وشراب وأملاك . ويعتبر ما مضى من الحول قبل القبض في الأصح، ومثله ما لو ورث دينا على رجل (و) عند قبض (مائتين مع حولان الحول بعده) أي بعد القبض (من) دين ضعيف وهو (بدل غير مال) كمهر ودية وبدل كتابة وخلع، إلا إذا كان عنده ما يضم إلى الدين الضعيف .
وفی حاشية ابن عابدين : (2/ 306)
(قوله: إلا إذا كان عنده ما يضم إلى الدين الضعيف) استثناء من اشتراط حولان الحول بعد القبض.
والأولى أن يقول ما يضم الدين الضعيف إليه كما أفاده ح. والحاصل أنه إذا قبض منه شيئا وعنده نصاب يضم المقبوض إلى النصاب ويزكيه بحوله، ولا يشترط له حول بعد القبض.
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ
17 ربیع الأوّل، 1442ھ
04 نومبر، 2020ء