02 Jul, 2025 | 6 Muharram, 1447 AH

Question #: 2594

May 01, 2020

حضرت میرے سوال یہ ہے کہ میرے پاس کچھ خالص سونا 24کیرٹ ہے اور کچھ سونے کا زیور بنا ہو ہے جو کہ 22کیرٹ ہے کیا زکوٰۃ کا حساب کرتے وقت سونے کا ایک ریٹ لگے گا یا جو 24کیرٹ ہو اس کا ریٹ 24کیرٹ کے حساب سے اور جو22کیرٹ ہو اسکا 22کیرٹ کے حساب سے لگانا ہے

Answer #: 2594

حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس کچھ خالص سونا 24کیرٹ ہے اور کچھ سونے کا زیور بنا ہو ہے جو کہ 22کیرٹ ہے کیا زکوٰۃ کا حساب کرتے وقت سونے کا ایک ریٹ لگے گا یا جو 24کیرٹ ہو اس کا ریٹ 24کیرٹ کے حساب سے اور جو22کیرٹ ہو اسکا 22کیرٹ کے حساب سے لگانا ہے

الجواب حامدا ومصلیا

سونے کی زکوٰۃ کا حساب کرتے وقت جو 24کیرٹ ہو اس کا ریٹ ،  24کیرٹ کے موجودہ ریٹ کے حساب سے اور جو22کیرٹ ہو اس کا 22کیرٹ کے موجودہ  ریٹ کے  حساب سے لگانا  ہوگا۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏30‏ شوّال‏، 1441ھ

‏22‏ جون‏، 2020ء