29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2562

February 14, 2020

I want to ask that can we talk to our fiance before marriage.

Answer #: 2562

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم شادی سے پہلے اپنی منگیتر سے بات کر سکتے ہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

منگنی   کی حیثیت وعدہ نکاح کی ہے، اس کی وجہ  سے نکاح وجود میں نہیں آتا۔ منگنی کرنے سے عورت نامحرم اور اجنبی ہی رہتی ہے جب تک کہ نکاح نہ ہوجائے ۔لہٰذا منگنی کرنے کے بعد لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لئے اجنبی (نامحرم) کے حکم میں ہیں ،اور نامحرم اجنبی عورت کو دیکھنا  اور بلا ضرورت باتیں کرنا، خلوت یعنی تنہائی اختیار کرنا ، یہ سب ناجائز ہے ۔

لہذا صورت مسئولہ میں آپ کے لیے  اپنی  منگیتر سے بات  چیت کرنا جائز نہیں ہے۔

الدر المختار - (6/ 368)

الخلوة بالأجنبية حرام ..... ولا يكلم الأجنبية ..... (فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام وهذا في زمانهم وأما في زماننا فمنع من الشابة.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏27‏ جمادى الثانی‏، 1441ھ

‏22‏ فروری‏، 2020ء