28 Apr, 2024 | 19 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3272

January 14, 2024

السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ مولانا صاحب میرا اک مسئلہ ہے کہ میں جب واشروم سے ہو کر آتی ہوں اور پھر نماز کے لیے کھڑی ہو جاتی ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قطرہ پھر نکل گیا ہے ۔میں واشروم میں جتنی مرضی دیر لگا لوں یہ مسلہ حل نہیں ہوتا اس لیے میں پھر سے وضو انگلی نماز کے وقت ہی کرتی ہوں وہ نماز ایسے ہی پڑھ لیتی ہوں اور شلوار کہ جس حصے پہ شک ہو اسے دھو لیتی ہوں ۔کیا یہ صحیح ہے یا نہیں ۔ا

Answer #: 3272

الجواب حامدا ومصلیا

 نماز کے دوران قطرہ نکلنے کا  شک  ہوجائے تو نماز مکمل کرکے سلام پھیرنے کے بعد دیکھ  لیا کریں، اگر واقعۃً قطرہ نکل آیا ہو تو کپڑے پاک کرکے نیا وضو کرلیا کریں، ورنہ خوامخواہ شک نہ کیا کریں۔

شک و شبہ سے بچنے کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ پیشاب کا وقت بدل لیں، کہ  نماز پڑھنے سے بہت پہلے پیشاب کرلیا کریں اور نماز کے لیے ایک سوٹ متعین کرلیں کہ نماز کے لیے وہ پہن لیں اور نماز کے بعد اتار دیں۔ اس میں  تھوڑی سی مشقت ہے، لیکن نماز اطمینان سےہوجائے گی۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ