26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2572

March 28, 2020

Asak wr wb emahad kya women aged 35 ko hair colour karna jaiz hai,grey hair coverage ke liye ? Black colour hairdye karsakte hain? Different Coloured hair dyes brown red etc mein ammonium ,hydrogen peroxide jaise chemicals hon wudu hojata hai ? Jazakumullah khairan.

Answer #: 2572

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  کیا  35 سال کی عورت کو بالوں پر رنگ کرنا جائز ہے؟ سرمئی رنگ کے بارے میں، کالا رنگ بالوں پر کر سکتے ہیں؟ مختلف رنگ اپنے بالوں پر کرنا براؤن، سرخ وغیرہ میں امونیم، ہاڈروجن پروکسائڈ جیسے کیمیکل ہوں تو وضو ہوجاتا ہے؟  جزاکم اللہ خیر

الجواب حامدا ومصلیا

خواتین کے لیے شوہر کی خاطر زینت اختیا کرناجائز اور مطلوب ہے ،اس نیت سے بالوں کو  رنگا بھی جاسکتا ہے خواہ وہ رنگ کافی عرصہ تک باقی رہے، البتہ خالص سیاہ رنگ استعمال کرنا جائز نہیں ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس منع کیا گیا ہے۔

باقی اس نیت سے بال رنگنا کہ اس طرز کا آج کل فیشن ہے یا اس غرض سے کہ نا محرم مرد دیکھیں یا دیگرخواتین کے سامنے فخر کیا  جائے، جائز نہیں ، اس سے اجتناب لازم ہے۔

مذکورہ بالا صورتوں میں رنگ چڑھ جانے کے بعد وضو تو ہوجائے گا، اس لیے کہ نفسِ رنگ  پانی کے پہنچنے سے مانع نہیں ہوتا۔اور نماز بھی ہوجائے گی۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ رنگ خریدتے وقت  اجزاءِ ترکیبی کی تحقیق کرلی جائے، جس رنگ  میں نجس اجزاء شامل نہ ہوں وہی خریدنا چاہیے۔

فی الصحیح لمسلم: عن ابی ھریرة رضی اللہ تعالی عنه ان النبی صلی الله عليه وسلم قال:”ان اليھود والنصاری لا يصبغون فخالفوهم.” وقال ایضا:”اجتنبوا السواد.”(2/199)

قال الطحطاوی فی حاشیته على الدر (مسائل شتی:4/363)

ومذهبنا ان الصبغ بالحناء،والوسمة حسن.،كما فى الخانية.قال النووى:”ومذهبنا استحباب خضاب الشيب للرجل،والمرأة بصفرة أو حمرة،وتحريم خضاب سواده على الاصح”

و فى التعليق الممجد(باب الخضاب:392)

وأما الخضاب بالسواد الخالص فغير جائز کما عن ابن الدرداء مرفوعا:”من خضب بالسواد سود الله وجهه يوم القيامة.”

و فی مشكاة المصابيح (كتاب اللباس،الفصل الثانى:375،)

 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من تشبه بقوم فھو منھم”قال القاری فى المرقاة:”من تشبه بقوم”اى:من شبه نفسه بالكفار مثلا فى اللباس وغيره او بالفساق او الفجار"

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏09‏ ربیع الثانی‏، 1442ھ

‏26‏ نومبر‏، 2020ء