26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2371

February 05, 2019

Assalamualikum Kaya namaz ke duraan dil main dua kar saktay han? Jesay ke Ya Allah namaz main khuzu atta farma.

Answer #: 2371

السلام علیکم ! کیا نماز کے دوران دل میں دعا کر سکتے ہیں؟ جیسے کہ ’’یا اللہ نماز میں خضوع عطا فرما‘‘

الجواب حامدا ومصلیا

نماز کے دوران نماز کی طرف متوجہ  ہونا چاہیے اور نماز میں جو کچھ پڑھ رہے ہوں اس کی طرف دھیان دینا چاہیے۔  اور یہ دعا کرنا کہ ’’یا اللہ نماز میں خضوع عطا فرما‘‘ نماز سے پہلے کرلینی چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۰۸ جمادی الثانی ، ۱۴۴۰ھ

13 ، فروری ، 2019ء