26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2226

March 22, 2018

استفتاء۔پوچھنا یہ ہیے کہ جس عورت کی شادی سفر کی مسافت کے مقدار پر ہوجائے تو میکے آنے پر وہ قصر پڑھیگی یا پورا نماز؟دوسرا یہ کہ 48 میل سے کتنے کلومیٹر بنتے ہیں؟ اور ساتھ یہ کہ 48 میل کا حساب گھر سے شروع کروگے یا اس علاقے کے حدود سے باہر ہوکر وہاں سے حساب کروگے؟بینوا فلتوجرو۔

Answer #: 2226

استفتاء۔پوچھنا یہ ہیے کہ

  1. جس عورت کی شادی سفر کی مسافت کے مقدار پر ہوجائے تو میکے آنے پر وہ قصر پڑھیگی یا پورا نماز؟
  2. دوسرا یہ کہ 48 میل سے کتنے کلومیٹر بنتے ہیں؟
  3.  اور ساتھ یہ کہ 48 میل کا حساب گھر سے شروع کروگے یا اس علاقے کے حدود سے باہر ہوکر وہاں سے حساب کروگے؟

الجواب حامدا ومصلیا

  1. جب بیوی اپنے والدین کے گھر  سے رخصت ہوکر شوہر کے یہاں چلی گئی ہے اور شوہر کے ساتھ شوہر کے وطن میں مستقل رہنے کا ارادہ ہے، تو وہ اب شوہر کے تابع ہوگئی ہے،  جب پندرہ روز سے کم مدت کے لئے میکے(اپنے والدین کے گھر) جائے گی تو قصر کرنا اس پر لازم ہوگا۔  (مستفاد: امداد الفتاوی ۲/ ۳۸۸، بہشتی زیور ۲/ ۵۰)
  2.  48 میل  کے سوا  ستتر  ( 77.24) کلو میٹر بنتے ہیں۔
  3.  48 میل کا حساب شہر کی حدود کے اختتام  سے کیا جائے گا۔ گھر سے نہیں کیا جائے گا۔

بدائع الصنائع (1/ 94)

والمعتبر في النية هو نية الأصل دون التابع حتى يصير العبد مسافرا بنية مولاه والزوجة بنية الزوج وكل من لزمه طاعة غيره كالسلطان وأمير الجيش لأن حكم التبع حكم الأصل.

 واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۶؍رجب المرجب؍۱۴۳۸ھ

                ۲۴؍مارچ؍۲۰۱۷ء