26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2165

November 25, 2017

As salamu alaikum,Kya Shafai Maslak ke pichhe namaz padhte huwe rafayyaden Karna chahiye? Fazar ki namaz me aur witir ki namaz me, namaz ke andar hath utha kar duwa mangte hain to Kya jaise emam kare waise karna chahiye?

Answer #: 2165

1-  کیا شافعی المسلک امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے رفع یدین کرنا چاہیے؟

2-  وہ فجر کی نماز میں اور وتر میں نماز کے اندر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں تو کیا جیسے امام کریں، ویسے ہی ہم کو کرنا چاہیے؟

الجواب حامدا ومصلیا

نماز کے فرائض  اور واجبات میں تمام مقتدیوں کو امام کا ساتھ دینا  واجب ہے۔ البتہ سنتوں میں واجب نہیں ہے۔ لہذا امام شافعی المسلک ہو اور رکوع کومیں جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت  اپنے ہاتھوں کو اٹھائے  ( یعنی رفع یدین کرے) تو حنفی مقتدی کو رفع یدین نہیں کرنا چاہیے، اسی طرح فجر کی نماز اور وتر کی نماز میں  ہاتھ اٹھا کر  دعا کرتا ہے تو حنفی مقتدی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھائے گا۔  البتہ اگر شافعی المذھب امام رکوع کے بعد قنوت پڑھے تو حنفی مقتدی بھی رکوع کے بعد قنوت پڑھے گا کیونکہ قنوت پڑھنا واجب ہے۔ (کذا فی تسھیل بہشتی زیور ۱ / ۲۹۳)

واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

                                                                                     ۲۶؍نومبر؍۲۰۱۷ء