18 Apr, 2024 | 9 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3123

March 26, 2023

جی میرا سوال ہے کہ ایک عورت حاملہ ہے اور حمل کی وجہ سے بار بار قے آتی یے اور آج سحری کے بعد جب فجر کی نماز پڑھی تو اسکے بعد منہ بھر کر قے آئی تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟ روزہ کا کیا حکم یے؟

Answer #: 3123

اگر روزے کے دوران خود بخود قے ہوگئی تو روزہ فاسد  نہیں ہوگا خواہ قے  کم ہو یا منہ بھر کر ہو،  اور اگر اپنے اختیار سے جان بوجھ  کر قے کی  تو اگر منہ بھر کے قے ہو تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اگر منہ بھر کر نہ ہو تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم