26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2794

May 01, 2021

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کا تہ کیا روزے کی حالت میں جسم کے غیر ضروری بال نکال سکتے؟

Answer #: 2794

الجواب حامدا ومصلیا

  1. روزہ کی حالت میں جسم کے غیر ضروری بال کاٹنا جائز ہے ، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور مکروہ بھی نہیں ہوتا۔
  2. روزہ افطار کرتے وقت دعا کا پڑھنا سنت ہے، واجب اور ضروری نہیں ہے، لہذا  اگر کوئی روزہ افطار کرتے وقت دعا پڑھنا بھول گیا اور روزہ افطار کرلیا تو اس کا روزہ صحیح  ہے، قضا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

فی الفتاوى الهندية (1/ 200)

من السنة أن يقول عند الإفطار اللهم لك صمت وبك آمنت وعليك توكلت وعلى رزقك أفطرت.

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ