27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2460

June 01, 2019

السلام علیکم! رمضان میں رات کو بیوی کے ساتھ ہمبستری کی اور غسل کیے بغیر سو گیا- صبح سحری میں اٹھاتو غسل کا یاد نہیں رہا- نہایا لیکن غسل کی نیت نہیں کی- سحری کی اورنماز فجر پڑھی پھر غسل کا یاد آیا توغسل کیا. روزہ اور نمازوں کے بارے میں دہنمائ فرمائیں

Answer #: 2460

السلام علیکم! رمضان میں رات کو بیوی کے ساتھ ہمبستری کی اور غسل کیے بغیر سو گیا۔ صبح سحری میں اٹھاتو غسل کا یاد نہیں رہا۔ نہایا لیکن غسل کی نیت نہیں کی۔ سحری کی اورنماز فجر پڑھی پھر غسل کا یاد آیا توغسل کیا۔ روزہ اور نمازوں کے بارے میں راہنمائی فرمائیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

نماز سے پہلے جو غسل کیا ہے اگر اس میں غسل  کے ارکان و فرض  پورے کیے تھے، تو وہ غسل کافی ہے ، اور اس کے بعد جو نماز پڑھی ہے ،وہ ہوگئی ہیں،  اگر اس میں غسل  کے  فرض پورے نہیں کیے تھے تو وہ غسل نہیں ہوا۔ اور اس  کےبعد جو نمازیں پڑھیں  تھیں وہ نہیں ہوئیں ، ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا۔    غسلِ جنابت کرنے کے لیے غسل کی نیت کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ بغیر نیت کے بھی  غسل  جنابت ہوجاتا ہے بشرطیکہ اس کے ارکان و فرض پورے طور پر ادا کرے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏28‏ شوّال‏، 1440ھ

‏02‏ جولائی‏، 2019ء