29 Apr, 2024 | 20 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3211

August 03, 2023

کیا بچی کا نام عجوہ رکھا جا سکتا ہے؟ بچی کا عجوہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Answer #: 3211

الجواب حامدا ومصلیا

" عجوہ"  عربی زبان کا لفظ ہے، اور کھجور کی ایک قسم کا نام ہے ۔عجوہ  نام رکھنے کے بجائے زیادہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام حضرات انبیاء کرام علیہم السلام و التسلیمات اور صحابہ کرام و صحابیات مطہرات  رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ