26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2921

February 15, 2022

Assalamuallakom wrwb, Swal hy , kya ek sy zaid mrtaba bait ly skty hain ? Different ullama sy?hamrey ustad molana abdulhafeez maqqi rah) aur molana zakkariya (rah ) ky khalifa hain, unsy sy bait ky baad kya Hazrt g db sy bhi bait ly skty hain?kya Bait mey liye gai azkar ki pabndi na krny sy ya Allah nakry koi ghalti krny sy koi jismani nuqasan hota hy? Ager bacho ko bhi bait krwa diya jaye aur wo azkar pabndi ky saat na krsky tu gunah tu nahi hota? Jazakallah.

Answer #: 2921

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!  سوال یہ ہیں کہ

  1. کیا مختلف علماء سے ایک سے زائد مرتبہ بیعت کر سکتے ہیں؟  ہمارے استاد مولانا عبدالحفیظ مکیؒ اور مولانا زکریاؒ کے خلیفہ ہیں، ان سے بیعت کے بعد کیا حضرت جی﷾ کی بھی بیعت کر سکتے ہیں؟

  2. کیا بیعت میں دیے گئے اذکار کی پابندی نہ کرنے سے یا کوئی غلطی کرنے سے کوئی جسمانی نقصان ہوتا ہے؟
  3. اگر بچوں کو بھی بیعت کروا دیا جائے اور وہ اذکار پابندی کے ساتھ نہ کرسکیں تو گناہ تو نہیں ہوتا؟ جزاک اللہ

الجواب بإسم ملهم الصواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

  1. اگرآپ  پہلے سے کسی صاحب نسبت بزرگ سے بیعت ہیں اور ان سے تعلق بھی ہے، فائدہ  حاصل ہو رہا ہے تو پھر آپ اپنے شیخ کے ساتھ ہی تعلق رکھیں اور  اِدھر اُدھر توجہ نہ دیں  اسی میں زیادہ فائدہ ہے کسی اور سے بیعت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر  آپ کا اپنے شیخ کے ساتھ رابطہ نہیں اور  فائدہ محسوس نہیں ہورہا اور آپ چاہتے ہیں کہ کسی قریبی بزرگ سے  رابطہ کیا جائے اور ان سے  بیعت کی جائے تاکہ زیادہ فائدہ ہو  تو پھر آپ دوسرے بزرگوں سے بیعت کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو وہاں سے فائدہ ہو سکے۔
  2. اذکار کی پابندی نہ کرنے سے  کوئی جسمانی نقصان وغیرہ نہیں ہوتا۔
  3. بچوں کی بیعت برکت کے لیے ہوتی ہے  اس لیے اگر وہ اذکار نہیں کرتے تو کوئی گناہ نہیں ہوتا۔

والله اعلم بالصواب

صاحبزادہ حبیب اللہ احمد نقشبندی ﷾

جامعہ معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ