25 Apr, 2024 | 16 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2714

December 10, 2020

اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔ اسلامی سیریئل جو ہمارے بڑے اللہ والے کے بارے میں دکھائیں ۔اور اسمیں کوئی صحابہ یا نبی کی تصاویر نہیں آتی ہو۔ کیا کوئی اس سیریئل کو بس یہ سمجھ کر دیکھیں کہ ہم اسلام کی ترقی اور historyجاننے کے لیے دیکھ رہا تو کیا یہ جائز ہے؟؟ جزاکم اللہ خیرا

Answer #: 2714

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!  اسلامی سیریئل جو ہمارے بڑے اللہ والے کے بارے میں دکھائیں ۔اور اسمیں کوئی صحابہ یا نبی کی تصاویر نہیں آتی ہو۔ کیا کوئی اس سیریئل کو بس یہ سمجھ کر دیکھیں کہ ہم اسلام کی ترقی اور historyجاننے کے لیے دیکھ رہا تو کیا یہ جائز ہے؟؟ جزاکم اللہ خیرا

الجواب حامدًا ومصلیًا

اسلامی تاریخ جاننے کے لیے تاریخِ اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیے،  اسلامی سیریئل جو ہمارے بڑے اللہ والے کے بارے میں بنائی جاتی ہیں ، اس کا  دیکھنا بھی مناسب نہیں ہے ، اگر چہ اس میں مقدس ہستیوں کی تصویر نہ  ہو۔ کیونکہ ان میں موسیقی اور  بے پردہ اجنبی عورتیں ہیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۳۰ ؍‏ربیع الثانی‏؍ ۱۴۴۲ھ

‏15‏ ؍ دسمبر‏؍  2020ء