26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2546

January 16, 2020

اسلام وعلیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔۔ عمرہ و حج سے واپس آنے والوں کا استقبال میں پھولوں کے ہار پہنائے جا سکتے ہیں۔۔۔؟ جزاک اللّہ الخیر و احسن الجزاء فی الدارین۔۔۔۔ق۔۔

Answer #: 2546

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔۔ عمرہ و حج سے واپس آنے والوں کے استقبال میں پھولوں کے ہار پہنائے جا سکتے ہیں۔۔۔؟ جزاک اللّہ الخیر و احسن الجزاء فی الدارین۔

الجواب حامدا ومصلیا

حاجیوں کا استقبال تو اچھی بات ہے، ان سے ملاقات اور مصافحہ اور معانقہ  کرنا نہ صرف جائز ، بلکہ باعث ثواب  ہے، اور ان سے دُعا کرانے کا بھی حکم ہے، لیکن  گلے میں پھولوں کے ہار پہنانا اور نعرے وغیرہ  لگاناحدیث سے ثابت نہیں ہے اور  یہ حدود سے تجاوز ہے۔ اگر حاجی صاحب کے دِل میں عجب پیدا ہوجائے تو حج ضائع ہوجائے گا۔ اس لئے ان چیزوں سے احتراز کرنا چاہئے۔  (حج کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا : ۲ / ۴۱ )

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏22‏ فروری‏، 2020ھ

‏22‏ فروری‏، 2020ء