29 Mar, 2024 | 19 Ramadan, 1445 AH

Question #: 2483

August 10, 2019

MERA SAWAL YE HY KH BANK ISLAMI PAKISTAN KY SATH LAIN DAIN KIISA HY BILKHUSUKH MUNAFA?

Answer #: 2483

میرا سوال یہ ہے کہ بینک اسلامی پاکستان کے ساتھ لین دین کیسا ہے، بالخصوص منافع؟

الجواب حامدا ومصلیا

بینک اسلامی فی الحال  مستند علماء کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہا ہے ،لہذا اس میں آپ کا اکاؤنٹ کھلوانا  اور اس سے ملنے والے نفع کوا ستعمال کرنا جائز ہے،البتہ حالات بدلتے رہتے ہیں اس لئے وقتاً فوقتاً اسکے بارے میں معلومات جاری رکھنی چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏23‏ محرم الحرام‏، 1441ھ

‏23‏ ستمبر‏، 2019ء