26 Apr, 2024 | 17 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2335

December 18, 2018

Mufti sahib ajj kal jam kisi mobile network ka sim 2 months band raka jata ha to doobara on karna k bad o 2 months k lya free minutes awr sms data ha to kia ya halal ha ya haram? q k ham na suna ha k jis cheez par insan na mehnat na ki ho o halal nahi to is par to koe bi mehnat nahi hota ha insan ka

Answer #: 2335

مفتی صاحب! آج کل جب کسی نیٹ ورک کی سم دو ماہ بند رکھی جاتی ہے تو دوبارہ آن کرنے کے بعد وہ دو ماہ کیلئے فری منٹس اور ایس ایم ایس دیتے ہیں تو کیا یہ حلال ہےیا حرام؟ کیوں کہ ہم نے سنا ہے کہ جس چیز پر انسان نے محنت نہ کی ہو وہ حلال نہیں، تو اس پر تو انسان کی کوئی بھی محنت نہیں ہوتی ہے۔

الجواب حامدا ومصلیا

کسی نیٹ ورک کی سم دو ماہ بند رکھنے کے بعد  دوبارہ سم استعمال میں لانے پر  دو ماہ کیلئے جوفری منٹس اور ایس ایم ایس دیتے ہیں ، ان کا استعمال جائز ہے ؛ کیونکہ  یہ کمپنی کی طرف سے ایک طرح کا انعام اور گفٹ ہے، جو اس کو  سم کے دوبارہ استعمال پر ملا ہے۔ باقی آپ نے جو اصول لکھا ہے، وہ اتنا عام نہیں ہے ،بلکہ اس سے مراد سود ہے، انعام اور گفٹ مراد نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

27‏ ربیع الثانی‏، 1440ھ

05‏ جنوری‏، 2019ء