08 May, 2024 | 29 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2070

September 16, 2017

asslam o Alaikum hmry ghr mai aksar lari jagray rhty h. es ka koi hal bta dain k na hon

Answer #: 2070

   السلام علیکم !

ہمارے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا  رہتا ہے۔اس کا کوئی حل بتادیں۔

الجواب حامدا ومصلیا

گناہوں سے توبہ ،نماز اور دیگر فرائض کی پابندی کریں اورصبح و شام کی دعائیں پڑھنے  کا اہتمام کریں۔

یہ آنے والا وظیفہ صبح وشام ایک ایک مرتبہ کریں، اور اپنے جسم پر دم کریں، اور پانی پردم کرکے ہر وقت یہی پانی پئیں، جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک برتن میں پانی پھر لیں،اور یہ وظیفہ کرکے اس میں پھونک ماردیں، پھر پینے والے پانی میں اس سے تھوڑا تھوڑاپانی ملاتے جائیں۔ وظیفہ یہ ہے: چار مرتبہ درود شریف پرھیں، ساتھ مرتبہ سورت فاتحہ پڑھیں، وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ، تک، سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں، پھر سات مرتبہ سورت البقرہ کا اخری رکوع، آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ،، سے آخر تک پڑھیں،اس کے بعد سات سات مرتبہ سورت الکافرون، اور آخری تین سورتیں پڑھیں،اس کے بعد تین مرتبہ درود شریف پرھ کر اپنے جسم پر دم کریں، اور پانی پر دم کرکے اپنے پاس پانی محفوظ کرلیں اور جب پیاس لگے تو یہی پانی پئیں۔ اور بیوی لڑنے لگے تو یہ پانی اس کو پلادیں اور اس کےسر اور چہرے پر بھی ڈال دیں ۔

حضرت شیخ زکریا رحمہ اللہ کی منزل ہر  روز پرھیں، جتنا زیادہ  پڑھیں اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔

ان تمام کاموں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعاکاخوب اہتمام کریں،  گھر میں نیکی کا ماحول بنائیں، علماء کرام کیکے بیانات اور  وعظ و نصیحت کو سنا کریں۔ اور گھر میں میں ہر ایک اپنی زبان کو احتیاط سے استعمال کرے، جس چیز سے دوسرے کے ناراض ہونے کا اندیشہ ہو،  اس سے  بچے۔ ہر ایک دوسرے کا احترام رکھے۔ حضرت جی  دامت برکاتہم کی کتاب‘‘ گھریلو جھگڑوں سے نجات’’ کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل کریں۔ ان شاء اللہ گھر پر امن بن جائے گا۔

   واللہ اعلم بالصواب

      احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

  دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

۲۷؍ذی الحجہ؍۱۴۳۸ھ

                  ۱۹؍ستمبر؍۲۰۱۷ء