Question #: 3281
February 14, 2024
کیا جائیداد کی تقسیم میں جیولری اور رقم بھی شامل ہوتی ہے ؟
مثلاً ایک لاکھ روپے کی رقم کو ایک بھائی اور چار بہنوں میں تقسیم کی کیا صورت ہو گی؟
Answer #: 3281
الجواب حامدا ومصلیا
مر حوم نے بوقتِ انتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ غیر منقولہ جائیداد ، مکان، دوکان، زیورات، سوناچاندی، نقدی، سامانِ تجارت،برتن کپڑےغرض جوبھی چھوٹابڑاسامان چھوڑا ہے,وہ سب مرحوم کا ترکہ ہوتا ہے، اس کو ورثہ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ لہذا صورت مسؤلہ میں جائیداد کی تقسیم میں جیولری اور رقم بھی شامل کی جائے گی۔
مرنے والے کے ورثہ میں صرف ایک بھائی اور چار بہنیں ہیں تو تمام ترکہ کے چھ برابر حصے کیے جائیں، بھائی کو دو حصے اور ہر بہن کو ایک ایک حصہ دے دیا جائے ۔
والله اعلم بالصواب
احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ
دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ