27 Apr, 2024 | 18 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2329

December 12, 2018

السلام علیکم و رحمۃ اللہ مجھے ایک مسئلہ درپیش ہوا ہے اسکا کیا جواب ھے مسئلہ یہ ہے کہ موبائل میں جو ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہوتا ہے کہ ہزار روپے اکاؤنٹ میں ہونگے تو آپ کو 50فری منٹ ملیں گے اور آپ کا ہزار روپے بھی نہیں خرچ ہونگے

Answer #: 2329

الجواب حامدا ومصلیا

موبائل کے اندر ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رکھی گئی  رقم کی شرعی حیثیت قرض کی ہے، اور اس پر ملنے والے اضافی فوائد(منٹ،انٹرنیٹ،میسج وغیرہ ) مشروط نفع ہے ۔ اور قرض پر  نفع لینا سود ہے؛ اس لیے مذکورہ اکاؤنٹ میں رکھی  گئی رقم پر ملنے والے منافع حاصل کرنا جائز نہیں ہے، سود اور حرام ہیں۔ اس سے بچناضروری ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں ایسا اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں، چاہے فری منٹ و دیگر فراہم کردہ سہولیات سے اکاؤنٹ ہولڈر فائدہ اٹھائے یا نہ اٹھائے ، اگر کسی نے ایسا اکاؤنٹ کھلوا رکھا ہے اسے فوری طور پر سچے دل سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے مذکورہ اکاؤنٹ بند کروا دینا چاہیے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غفراللہ لہ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

27‏ ربیع الثانی‏، 1440ھ

05‏ جنوری‏، 2019ء