02 May, 2024 | 23 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3115

March 16, 2023

Assalamulaikum wrwb .. میرا سوال یہ ہے ک ہیز ک آخری دن گسل لینے سے پہلے ہمبستری کرسکتے ہے ?ایک ہی ساتھ گسل کرلیسکتے ہے کیا

Answer #: 3115

الجواب حامدا ومصلیا

عورت کے ماہواری سے پاک ہونے میں تفصیل  یہ ہے کہ اگر حیض اپنی پوری مدت یعنی دس دن  میں ختم ہواہے توخون کے بند  ہوتے ہی   غسل سے پہلے  عورت  سے ہمبستری درست ہے ،اگرچہ بہتر یہ ہے کہ غسل کے بعدہمبستری کرے۔اور اگر دس دن سے پہلے ماہواری ختم ہو گئی ، مثلاً: چھ ،سات روز میں اور عورت کی عادت بھی چھ یا سات روز کی تھی تو خون کے بند  ہوتے ہی  ہمبستری درست نہیں، بلکہ حیض ختم ہونے کے بعد جب عورت غسل کر لے یا ایک نماز کا وقت گزر جائے (جس میں غسل کرکے کپڑے پہن کر نماز شروع کرسکے)  اس کے بعد ہمبستری درست ہے۔ اور اگر عادت کے ایام سے پہلے ہی خون بند ہوگیا ہو اس صورت میں عادت کے ایام مکمل ہونے سے پہلے ہمبستری  کرنا جائز نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ