20 Apr, 2024 | 11 Shawwal, 1445 AH

Question #: 3004

August 05, 2022

Which category vaginal entrance hole ( visible to the eye) comes under, faraj e dakhil or faraj e kharij?

Answer #: 3004

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

شرم گاہ کے داخلی راستے کا سوراخ (آنکھ سے دکھائی دینے والا) کس زمرے میں آتا ہے، فرج داخل یا فرج خارج؟

الجواب حامدا ومصلیا

عورت کی شرم گاہ کے دو حصے ہوتے ہیں، ایک کو فرج داخل او دوسرے کو فرج خارج کہتے ہیں، ان دونوں کی تعریف درج ذیل ہے: فرج داخل و خارج:

عورت کی شرمگاہ میں ایک اندرونی حصہ ہوتا ہے، جو لمبی شکل کا ہوتا ہے، اس کے بعد کچھ گہرائی میں جاکر گول سوراخ ہوتا ہے، اس گول سوراخ کے اندر کے حصے کو فرج داخل اور باہر کے حصے کو فرج خارج کہتے ہیں، اور عورت کے لئے غسل کے دوران فرج خارج یعنی گول سوراخ تک کے حصے کو دھونا فرض ہے، ورنہ غسل صحیح نہیں ہوگا، لیکن فرج داخل یعنی گول سوراخ کے اندر تک پانی پہنچانا ضروری نہیں ہے۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ