18 Apr, 2024 | 9 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2834

July 05, 2021

Assalamualikum Agar kisi ne shadi shuda aurat se zina kia or us ke natijay main aulad hoi tou aulaad ka nasab (lineage) kis ki taraf mansoob ho ga? JazakAllah

Answer #: 2834

الجواب حامدا ومصلیا

نکاح کے چھ ماہ بعد پیدا ہونے  والا بچہ شوہر کی طرف منسوب ہوتا ہے، لہذا صورت مسؤلہ میں کسی نے شادی شدہ عورت سے زنا کیا اور اس کے نتیجے میں اولاد ہوئی تو اولاد کانسب اس کے شوہر کی طرف منسوب ہوگا ، زنا کرنے والے کی طرف   منسوب نہیں ہوگا۔

البتہ اگر شوہر بچے کے نسب کا انکار کرتا ہو تو پوری تفصیل کے ساتھ دوبارہ پوچھ لیں۔

صحيح البخاري، کتاب الفرائض؛ باب: الولد للفراش، حرة كانت أو أمة :

عن عائشة رضي الله عنها، قالت:  فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «هو لك يا عبد بن زمعة، الولد للفراش وللعاهر الحجر»

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق غَفَرَاللہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ