19 Apr, 2024 | 10 Shawwal, 1445 AH

Question #: 2642

July 07, 2020

کیا میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بیانات سن سکتا ہوں؟کیا ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک فتنہ ہے؟

Answer #: 2642

الجواب حامدا ومصلیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ادیان ومذاہب کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور تقابلِ ادیان پر مہارت ہے،لہٰذا خاص طور پر اس موضوع کے حوالے سے ان کے بیانات سن سکتے ہیں، لیکن حدیث اور فقہ میں ان کی علمیت اس درجے کی نہیں،اور ضروری بھی نہیں کہ ہر شخص ہر علم میں کامل مہارت رکھتا ہو ، اس لیے دینی مسائل کے بارے میں   ان کے بیانات نہ سنے جائیں۔

والله اعلم بالصواب

احقرمحمد ابوبکر صدیق  غَفَرَاللّٰہُ لَہٗ

دارالافتاء ، معہد الفقیر الاسلامی، جھنگ

‏17‏ محرّم الحرام‏، 1442ھ

‏06‏ ستمبر‏، 2020ء